پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن اور ریٹنگ ایجنسی میڈیا لاجک کے درمیان معاہدہ معطل۔۔ سی ای او میڈیا لاجک کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم جاری۔۔سپریم کورٹ نے میڈیا ریٹنگ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،،۔۔پیمرا کو ریٹنگ کے لئے شفاف نظام بنانے کی ہدایت۔۔تفصیلات کے مطابق۔۔ سپریم کورٹ نے پاکستان براڈکاسٹرزایسوسی ایشن اورریٹنگ فرم میڈیا لاجک کے درمیان معاہدہ معطل کرتے ہوئے ٹیلی ویژن چینلزکی ریٹنگ کیلئے پیمراکواپنا نظام وضع کرنے کا حکم دے دیا،،،بول ٹی وی کی ریٹنگ دستاویزپیش نہ کرنے پرسپریم کورٹ آفس کو سی ای اومیڈیا لاجک کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ میڈیا ریٹنگ کیس کے بارہ صفحات کے عدالتی فیصلے کے مطابق پی بی اے اور میڈیا لاجک کے درمیان پندرہ جولائی دوہزار پندرہ کا معاہدہ معطل کردیا گیا ،،، حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ تمام فریقین اور میڈیا ہاوسز کو مکمل آزادی ہے وہ مارکیٹ کی کسی بھی کمپنی سے ریٹنگ حاصل کریں،،،مارکیٹ کے تمام شراکت داروں کو شفاف مقابلہ بازی کے تمام موقع حاصل ہیں ،،،اجارہ داری کی فضا کے خاتمے کے لیے پیمرا سیکشن تیس کے تحت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرے اور موقف سن کر فیصلہ کرے،،،عدالت نے حکم دیا کہ ۔۔ چیف ایگزیکیٹیو میڈیا لاجک ذاتی حثییت میں پیش ہوکر عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کی وضاحت کریں۔۔اوپن مارکیٹ میں آزادانہ مقابلے کی فضا کی واضح ہدایات ہیں عدالت برابری کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیا لاجک کو حکم دیا کہ وہ یکم اگست کے عدالتی حکم پر عمل کرے عدالت بول کی ریٹنگ جاری کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا ۔عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ عدم عملدرآمد پر میڈیا لاجک کے مالک پیش ہوکر وضاحت دیں گے عدالت بول کو ریٹنگ دینے کے حوالے سے پیش کردہ دستاویزات پر اجرا کنندہ کی مہر نہ تھی عدالت عدالت میں بول کی ریٹنگ سے پیش کردہ دستاویزات سے ہم مطمن نہیں ۔۔بظاہر جان بوجھ کر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی عدالت سی ای او کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرے گی۔۔کہ وضاحت کریں جان بوجھ کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر کیوں نہ ان کو سزا دی جائے ۔۔میڈیا لاجک کےمعاملہ کی سماعت آج (جمعرات) پھرہوگی۔
میڈیا لاجک کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم۔۔
Facebook Comments