order to stop selling indian DTH box

بھارتی ڈی ٹی ایچ باکس کی فروخت روکنے کا حکم۔۔

سپریم کورٹ نے بھارتی ڈی ٹی ایچ باکس کی فروخت فوری روکنے کا حکم دیدیا اور چیئرمین ایف بی آر،پیمرا،ممبرکسٹمز اورڈی جی ایف آئی اے پرمشتمل کمیٹی قائم کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے بھارتی ڈی ٹی ایچ باکس کے معاملے پرسماعت کی،ڈی جی پیمرا نے عدالت کو بتایا کہ مارکیٹ میں موجود ڈیوائسزکو پکڑنے کی ضرورت ہے،چیف جسٹس نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تو پھر انہیں جا کر پکڑیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس میں منی لانڈرنگ کا معاملہ بھی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پی ٹی اے کے لوگ ملے ہوتے ہیں،گرے ٹریفکنگ سے کون لوگ متاثرہو رہے ہیں؟،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کے50 سے60 ملین ڈالرہرسال ضائع ہوتے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیجیٹل کیبل باکس سے پاکستان کا سارا ریونیو بھارت کو جا رہا ہے،ایف بی آر پیمرا اور ایف آئی اے جیسے ادارے کیا کر رہے ہیں؟عدالت نے چیئرمین ایف بی آر ،پیمرا، ممبرکسٹمز اورڈی جی ایف آئی اے پرمشتمل کمیٹی قائم کردی ،سپریم کورٹ نے کمیٹی کو 10 روز میں رپورٹ جمع کرانے کاحکم دیدیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں