order to rate bol immediately

بول کو فوری ریٹنگ جاری کرنے کا حکم۔۔۔

سپریم کورٹ نے بول کو فوری ریٹنگ جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔۔عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ بول کو ریٹنگ جاری نہ کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔۔ ۔۔بول کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےکی۔۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پیمرا ریگولیٹری اتھارٹی ہے جو ریٹنگ جاری نہیں کرتی، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ چینلز کو ریٹنگ کون جاری کرتا ہے۔۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ میڈیا لاجک ریٹنگ جاری کرتا ہے۔۔بول کے وکیل انورمنصور خان نے عدالت کو بتایا کہ  پی بی اے ہمیں ممبرشپ نہیں دے رہا جس کی وجہ میڈیا لاجک ریٹنگ نہیں دیتا۔۔ جس پر سپریم کورٹ نےبول میڈیا گروپ کو ریٹنگ دینے اور پی بی اے میں ممبرشپ دینے کا حکم بھی دیا اور پی بی اے، پیمرا اور میڈیا لاجک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے، کیس کی سماعت جمعہ کے روز تک ملتوی کردی۔۔ سماعت اب سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں ہوگی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں