Order to lodge FIR against MD PTV

ایم ڈی پی ٹی وی پر ایف آئی آر کاٹنے کا حکم۔۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایم ڈی پی ٹی وی ارشدخان پرایف آئی آردرج کرانےکاحکم دیتے ہوئے رقم کی منتقلی کےمعاملات کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے، انکوائری کی ہدایات سرکاری ٹی وی کی ورکرزیونین کی شکایت پرکی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی کے اکاؤنٹس سے رقم کی بڑے پیمانے پر منتقلی کے معاملے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان پر ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دے دیا اور رقم کی منتقلی کے معاملات کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔
فوادچوہدری نے آئی جی پولیس اسلام آباد کوخط لکھ دیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ معاملہ کرمنل کیس بن چکا ہے، معاملےکی میرٹ پر تحقیقات کے بعد رپورٹ دی جائے۔انکوائری کی ہدایات سرکاری ٹی وی کی ورکرزیونین کی شکایت پرکی گئی۔
یاد رہےنومبر 2018 میں ارشدخان کو قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کیا گیا تھا۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں