kuj dastoor ne dastoor group ko nayi tanzeem qaraar dedia

عورت مارچ کی منتظمین سے خواتین صحافیوں سے معافی کا مطالبہ۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر راشد عزیز، جنرل سیکرٹری موسیٰ کلیم اور مجلس عاملہ کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عورت فاؤنڈیشن کے تحت عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پروگرام کی کوریج کے لیے موجود 24 نیوز کی رپورٹر عادیہ ناز ،بول نیوز کی رپورٹر مریم حسن ۔ٹائمز آف کراچی اور۔محاذ سمیت کئی ویب چینلز کے کوریج کے لیے ائے ہوئے رپورٹروں اور دیگر اسٹاف سے بدتمیزی اور کوریج سے روکا گیا ۔کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور مارچ کے منتظمین اور شرکاء کی جانب سے صحافی خواتین سے بدتمیزی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔حقوقِ نسواں کے لئے مارچ کادعویٰ اور خواتین صحافیوں سے بد تمیزی سمجھ سے بالاتر ہے ۔خواتین صحافیوں کو مارچ کی کوریج سے روکنا آزادی اظہار پر پابندی کے مترادف ہے۔ صحافی رہنماؤں نے کہا کہ مارچ منتظمین نے خواتین صحافیوں مریم حسن و دیگر کو کوریج سے روکااوران کو ہراساں بھی کیا ۔کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے مطالبہ کیا ہے کہ عورت مارچ کے منتظمین، صحافی خواتین سے معافی مانگیں اور مستقبل میں ایسے کسی اقدام سے گریز کریں ۔اس امر پربھی حیرت کا اظہار کیا گیا کہ کوریج سے روکنے کی صورت میں عورت مارچ میں ہونے والی صورت حال سے عوام محروم رہ جائیں گے۔ ایسے اقدامات سے آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ شہر میں ہونے والے پروگرامات کی کوریج سے روکنے کا اختیار کسی این جی او یا کسی ادارے کو حاصل نہیں ۔۔۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں