orat march ka aaj tak koi faida nahi dekha

عورت مارچ کا آج تک کوئی فائدہ نہیں دیکھا، جویریہ سعود۔۔

اداکارہ جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ عورت مارچ کا کوئی فائدہ اب تک نہیں دیکھا، مظلوم خواتین کیلئے نعرے لگانے کے بجائے ان کے مسائل کا پرامن حل تلاش کریں۔۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرویو کے دوران جویریہ سعود نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نکالے جانے والے مارچ پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ بینرز اٹھانے اور نعرے لگانے سے مسائل حل نہیں ہوتے ، اگر آپ واقعی مظلوم خواتین کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو مظالم کو بند کریں۔انہوں نے کہا کہ مظلوم خواتین کیلئے نعرے لگانے کے بجائے ان کے مسائل کا پرامن حل تلاش کریں کیوں کہ مارچ میں جتنی خواتین شامل ہیں وہ خواتین تعلیم یافتہ ہیں۔ یہ خواتین اگر چہ مظلوم خواتین کیلئے آواز اٹھاتی ہیں جو کہ اچھی بات ہے لیکن اس آواز کا اب تک میں نے کوئی فائدہ ملتے نہیں دیکھا، مارچ میں شامل کسی بھی خاتون کو مظلوم خواتین کی مدد کرتے نہیں دیکھا، اگر ان خواتین کے نعرے ان کی مدد کرسکتے ہیں تو میں ان کے ساتھ ہوں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں