orat ki kamai mein barkat nahai hoti

عورت کی کمائی میں برکت نہیں، اداکارہ اپنے بیان پر بضد۔۔

اداکارہ صائمہ قریشی نے خواتین کی کمائی سے متعلق متنازع بیان پر وضاحت جاری کردی ہے۔کچھ روز قبل پاکستانی اداکارہ صائمہ قریشی نے ’ایف ایچ ایم‘ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی، جس میں انہوں نے خواتین کی کمائی سے متعلق متنازع بیان دیا تھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی مانے یا نہ مانے برکت مرد کی کمائی میں ہوتی ہے، جب کہ عورت اپنی کمائی کو جتاتی ہے۔علاوہ ازیں اداکارہ کے مرد کی دوسری شادی کے حق میں بیان نے بھی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا تھا۔جہاں ان کے بیان پر بالخصوص عام خواتین برہم نظر آئیں وہیں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی ان پر تنقید کی۔تاہم، اب اداکارہ نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کے بعد اپنا بیان جاری کردیا۔صائمہ قریشی نے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں پوڈ کاسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے وائرل انٹرویو پر بہت سے لوگوں کو کئی شکایتیں ہیں۔انہوں نے صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے 30 سیکنڈز کا ٹیزر دیکھا ہے، مگر میری درخواست ہے کہ 40 منٹ کا پورا انٹرویو دیکھیں۔اداکارہ نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ صرف ٹیزر نہیں، پورا انٹرویو دیکھیں جہاں میں نے وضاحت دے کر بات کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اب بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی کیوں کہ جب وہ کمانے نکلتی ہیں تو ان کے بچے رُل جاتے ہیں۔اداکارہ کے مطابق ان سمیت تمام ملازمت پیشہ خواتین کو سمجھ نہیں آتی کہ اپنی کمائی کہاں خرچ کریں۔صائمہ قریشی نے کہا کہ عورت کا کام گھرداری کرنا ہے، جب وہ گھر سے باہر نکلتی ہیں تو انہیں بہت سے مسائل کا سامنا کرناپڑتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کمائی میں برکت ہونا اور خواتین کا مالی طور پر مستحکم ہونا دو الگ الگ باتیں ہیں۔جب کہ انہوں نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ لوگوں نے حضرت خدیجہؓ کی مثال تو دے دی لیکن اسلام میں جو چار شادیوں کی اجازت ہے اسے نظر انداز کردیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ رہی کہ ہر مرد ایک سے زائد شادیاں کرلے، تاہم افیئرز چلانے سے شادی کرنا بہتر ہے۔اداکارہ نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ جانتے بوجھتے ہوئے اپنے شوہروں کے افیئرز کو نظر انداز کر رہی ہیں اور انہیں شادی نہیں کرنے دے رہیں تو آپ بھی ان افیئرز میں شریک ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں