media samet har shobay mein tarbiyat ahem hai

اپوزیشن نےصحافیوں کے تحفظ کا بل مسترد کیا، شبلی فراز۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والے خود ہی اپنے دشمن ہیں، ان کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن نے صحافیوں کے تحفظ کا بل مسترد کیا ہے۔نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کیلئے اپوزیشن سے معاملات طے کرنا آسان ہے کیونکہ یہ لوگ اپنے مفادات کی خاطر سڑکوں پر ہیں، عوام کسی کے ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے باہر نہیں نکلتے، ان کی کوشش تھی کہ حکومت انہیں کیسز میں کوئی رعایت دے ، مشرف دور میں انہیں ایک این آر او دیا گیا تھا لیکن ہم دباؤ میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن سے کیا نمٹنا وہ تو خود ہی اپنے دشمن ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو کورونا وائرس کا سامنا ہے، اس وبا سے دنیا کی معیشت کو دھچکا لگا، اس کی وجہ سے بڑے بڑے ممالک کی معیشت سکڑرہی ہے،  ہماری حکومت نے معاشی مشکلات کے باوجود کورونا سے نمٹنے کیلئے 1200 ارب روپے کا پیکج دیا جس کا مقصد متاثرہ طبقات کی مدد کرنا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن نے صحافیوں کے تحفظ کے بل کو مسترد کردیا ہے اب یہ بل قائمہ کمیٹی میں زیرغور ہے۔

hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں