pemra ki pabandi challenge karne ka aelan

اپوزیشن نہیں چاہتی میڈیاورکرزکواختیار ملے، فواد چودھری۔۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بل بغیر پڑھے مسترد کردیاہے۔دونوں جماعتیں کنفیوژن کا شکار ہیں ۔ جبکہ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میڈیا کی مکمل آزادی اور با اختیار میڈیا پر یقین رکھتی ہے، آزادی صحافت پر کوئی قدغن نہیں لگا رہا، میڈیا بل پر اے پی این ایس، سی پی این ای، پی بی اے، پریس کلبز، میڈیا تنظیموں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ کے دوران ایک سوال پر کہا کہ ان دو نوں جماعتوں کی عجیب پالیسی ہے۔ اگر انہیں کسی شق پر اعتراض ہے اور وہ اسے آ زادی صحافت کے منافی سمجھتی ہیں تو بتائیں ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں۔اسے نکال دینگے لیکن پڑھے بغیر اعتراض نہ کریں ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ در اصل دو نوں جماعتوں کو میڈیا ورکرز کو ٹریبونل تک رسائی دینے پراعتراض ہے۔لیکن اس حق پر میں سٹینڈ لوں گا کیونکہ میڈیا ورکرز کمزور لوگ ہیں۔دریں اثناء وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میڈیا کی مکمل آزادی اور با اختیار میڈیا پر یقین رکھتی ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں