پیمرا ریجنل آفس کوئٹہ کی ٹیم نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کیبل ٹی وی نیٹ ورکس پر چھاپے مارے اور غیر قانونی طور پر انڈین چینل اور انڈین مواد نشر کرنے والے آپریٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف آلات ضبط کیے۔بعد ازاں پیمرا ٹیم نے تمام کیبل آپریٹرز کو ہدایت کی کہ کسی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ کیبل کے خلاف پیمراآئین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پیمرا کی کراچی اور حیدرآباد کی آپریشن ٹیموں نے اے جی ایم سید عاصم سراج اور ڈی جی ایم سید حبیب الرحمٰن اور محسن علی عمرانی کی قیادت میں بھارتی مواد نشر کرنے اور پیمرا واجبات ڈیفالٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ۔ جبکہ ٹیم نے سیٹلائٹ ریسورز ، ٹرانسمیٹرز ، نوڈز ، سی پی یو اور وائی فائے آلات اور ڈونگلز قبضے میں لے لئے۔دریں اثنا چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے پیمرا ریجنل آفس گوجرانوالہ کا دورہ کیا ۔ریجنل انچارج محمد خالق گجر نے گوجرانوالہ ریجن کی لائسنسنگ ، قوانین کے نفاذ ، انڈین چینلز کے خلاف کارروائی اور دیگر عملی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرمین پیمرا نے گوجرانوالہ ریجن کے کیبل آپریٹرز کے وفد سے ملاقات کی اور انہیں بھارتی چینلز اور انڈین مواد کے خاتمے سے متعلق احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرنے اور اپنی نشریات کو قوانین کے مطابق بنانے کی تلقین کی اور کہا کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں پیمرا سخت اقدامات کرنے کا مجاز ہو گا اور خلاف ورزی کی صورت میں ادارہ کیبل آپریٹر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائے گا ۔تمام کیبل آپریٹر ز اور یونین کے عہدیداروںنےبھی اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مہم میں پیمرا کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔۔
کیبل آپریٹرز کے خلاف پیمرا کا آپریشن۔۔
Facebook Comments