وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت انٹر ٹینمنٹ کو بھرپور سپورٹ کرے گی ،مقامی فلم سازوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،فلم سازی کےلئے آلات پر ٹیکس کو بھی کم کریں گے، ہم ایسا قانون لارہے ہیں کہ جو ادارے ملازمین کو تنخواہ دینگے صرف انہیں اشتہارات ملیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے میڈیا ورکرز کو ملازمتوں سے نکالنے کی وجہ سے 50کروڑ روپے جاری کیے ہیں، ہماری کلائنٹ ایڈورٹائزنگ ایجنسی ہے،اب ہم اشتہارات کی نئی پالیسی لے کر آرہے ہیں جسے اس بات سے جوڑ دیں گے کہ جو ادارے ملازمین تنخواہ ادا کریں گے اور لیبر قانون پورے کریں گے صرف انہیں اشتہارات ملیں گے۔علاوہ ازیں تیسرے ʼلب آزاد جرنلزم ایوارڈ2018 کی تقریب کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کاصحافیوں کے تحفظ کیلئے قومی اسمبلی میں بل پیش کرنے کا ارادہ ہے، نئی قانون سازی خیبر پختونخوا میں نافذ قانون کی طرح ہوگی، غیرقانونی اشتہار ات کی کرپشن بند کردی، اپنی وزارت میں اصلاحات لارہا ہوں، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وہ ملک میں صحافیوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے اقدامات اور صحافیوں کو انشورنس فراہم کرنے پر کام کررہے ہیں۔
جو تنخواہ دے گا اشتہار لے گا، نئی حکومتی پالیسی۔۔
Facebook Comments