نیوزون میں چار ماہ کے دوران ایک تنخواہ ملازمین کو دی گئی ہے۔۔ گزشتہ ہفتے جب پپو کی مخبری سامنے آئی کہ نیوزون کے ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تو نیوزون نے فوری طور پر جنوری کے اسٹارٹ میں ستمبر کی تنخواہ ادا کردی، جب کہ ابھی بھی اکتوبر،نومبر اور دسمبر کی تنخواہ ادارے کے ذمہ ہیں۔۔۔نیوزون کے پریشان حال ملازمین کا کہنا ہے کہ چار ماہ کے دوران صرف ایک تنخواہ ملی ہے جب کہ تمام ورکرز کے ماہانہ اخراجات اسی طرح سے ہیں، مہنگائی بھی بڑھتی جارہی ہے، جس کی وجہ سے ہر کارکن قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ جب غریب ملازمین اپنے باسز سے تنخواہوںکا سوال کرتے ہیں تو وہ آگے سےٹکا سا جواب دیتے ہیں کہ ہمیں بھی تو تنخواہ نہیں ملی۔۔ غریب ورکرز پریشان ہیں کہ مالک نے تو اسلام آباد میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں، ڈائریکٹر نیوز امریکا کی سیر میں مصروف ہے، ایڈمن سے بات کرو تو وہ آج کل آج کل کرتے رہتے ہیں،ایسے میں گھر کا کرایہ، بچوں کی اسکول فیسیں اور دیگر اخراجات سے نیوزون کے ہر ورکر کو ذہنی اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔۔
4 ماہ میں صرف ایک تنخواہ
Facebook Comments