online web sites par bhi tax ka faisla

آن لائن ویب سائیٹس پر بھی ٹیکس کا فیصلہ۔۔

محکمہ ایکسائز پنجاب نے آن لائن پراپرٹی ویب سائٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے ذرائع نےبتایاکہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے جائیداد کی خرید و فروخت کے کاروبار سے وابستہ آن لائن ویب سائٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا اصولی فیصلہ کرلیاہے ۔اس ضمن میں ایکسائز پنجاب افراد ،کمپنیز اور آن لائن جائیداد کی خریدو فروخت کرنے والی ویب سائٹس کا کھوج لگائے گا ۔ذرائع نے بتایاکہ جائیداد کی خرید و فروخت کاسلسلہ فون کے ذریعے بھی جاری ہے اس لئے ایسے تمام افراد کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات جاری ہیں ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ان ویب سائٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے جہاں ریونیو بڑھے گا وہیں عوامی مفادات کا تحفظ بھی ہو سکے گا۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں