america ki bari ishtehari companies ke pakistan mein jaali social media accounts band

آن لائن ایڈورٹائزمنٹ  پر 13 فیصد سیلز ٹیکس نافذ۔۔

سندھ حکومت نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے آن لائن ایڈورٹائزمنٹ کی ادائیگیوں پر 13فیصد صوبائی سیلز ٹیکس لاگو کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سندھ ریونیو بورڈ کی طرف سے تمام بینکوں کے لیے لازمی قرار دے دیا گیا ہے کہ وہ ہر آن لائن ایڈورٹائزمنٹ پے منٹ پر 13فیصد سیلز ٹیکس کی کٹوتی کریں۔اعلیٰ حکومتی عہدیدار کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ سیلز ٹیکس فیس بک، گوگل اور ان جیسی دیگر غیرملکی کمپنیوں پر اشتہارات دینے والوں پر لاگو ہو گا۔ مزید برآں یہ ٹیکس ان لوگوں پر لاگو ہو گا جو اشتہارات کے عوض ان کمپنیوں کوبینک کے ذریعے ادائیگی کریں گے۔معاملے سے آگاہ ذرائع نے ’پروپاکستانی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں بینکوں نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے اشتہارات کی ادائیگی پر 16فیصد اضافی صوبائی سیلز ٹیکس کی کٹوتی شروع کر دی ہے۔ اس سے پہلے ان ادائیگیوں پر 0.8فیصد مرچنٹ فیس اور ڈی سی سی مرچنٹ فیس پر 16فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو تھی۔ذرائع نے بتایا کہ اب کوئی شخص اگر 100روپے آن لائن اشتہارات پر خرچ کرتا ہے تو اسے مقامی ادائیگی پر 116.93روپے ادا کرنے ہوں گے۔ غیرملکی کمپنیوں کو ادائیگی کرنے پر 4فیصد فاریکس چارجز اور 5فیصد اے ڈبلیو ٹی فیس بھی لاگو ہو گی اور اگر اشتہار کسی برانڈ کی طرف سے ہے تو ادائیگی پر 15فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس بھی لاگو ہو گا۔ اس طرح غیرملکی کمپنی(فیس بک، گوگل وغیرہ)پر 100روپے کا اشتہار دینے والے صارف کو 146.57روپے ادا کرنے پڑیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں