ہم نیوز میں جہاں مصنوعی بحران کے باعث کارکنان ذہنی اذیت کا شکار ہیں اور روزانہ یہ سوچ کر دفتر جاتے ہیں کہ شاید آج آخری دن ہوگا وہیں اب کلیدی عہدوں پر فائز لوگوں نے اڑان بھرنا شروع کردی ہیں۔۔ ہم نیوز کے ریجنل جنرل منیجر سیلز امتیازکھوکھر نے جو کہ خبریں گروپ سے یہاں آئے تھے استعفا دے دیا ہے، بتایاجاتاہے کہ امتیاز کھوکھر نے ابھی کسی اور میڈیا گروپ سے معاملات فائنل نہیں کئے لیکن امکان ہے کہ جلد کہیں سیٹ ہوجائیں گے۔۔امتیازکھوکھر اس سے پہلے نائنٹی ٹو نیوز،روزنامہ ایکسپریس، اے آر وائی، ڈیلی دنیا میں کام کرچکے۔۔انہیں میڈیا میں سیلز اور مارکیٹنگ کا انیس سالہ تجربہ ہے اور وہ ہم نیوز میں دس ماہ سے کام کررہے تھے۔۔
Facebook Comments