one carore rupees reserved for needy artists

ضرورت مندادیبوں،فنکاروں کیلئے ایک کروڑ مختص۔۔۔

صدر مملکت ممنون حسین نےچاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے ضرورتمند ادیبوں اور فنکاروں کیلئے ایک کروڑ روپےسے زائد کی امداد کی منظوری دیدی،صدر نے یہ منظوری فیڈرل گورنمنٹ ویلفیئر آرٹسٹ فنڈ کی سٹیئرنگ کمیٹی کےآٹھویں اجلاس میں دی جو ایوان صدر میں منعقد ہوا،صدر مملکت نے کہا و ہ اپنے دورانیے کےآخری اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ، توقع ہےویلفیئر فنڈ آئندہ بھی ضرورتمندفنکاروں کی امداد جاری رکھے گا، ادیب ، شاعر اور فنکار معاشرے کا قابل قدر حصہ ہیں جو وطن عزیز کا مثبت پہلو اجاگر کرتے ہیں انھوں نے کہا ضرورت کے وقت معاشرے کو انکے کام آنا چاہیے، وفاقی حکومت کے آرٹسٹ ویلفیئر فنڈمیں اضافہ کیا جائیگا تاکہ زیادہ سے زیادہ فنکاروں کی مدد کی جاسکے،اجلاس میں ویلفیئر فنڈ میں اضافے کیلئے بعض تجاویز پر بھی غور کیا گیا اجلاس میں سٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان عطا الحق قاسمی، زیبا محمد علی، اصغر ندیم سید ،محمد قوی خان، سلمان علوی، مصطفی قریشی، نجیب اللہ انجم اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں