Nuqsan hai tou channel akhbaar band krdo by Nadia Kirmani

نقصان ہے تو چینل،اخبار بندکردو۔۔۔

تحریر: نادیہ کرمانی

وقت نیوز کے بعد اب ایکسپریس کے انگریزی چینل کو بھی بندکرکے سارے اسٹاف کو فارغ کردیاگیا۔۔فیڈریشن اورصحافتی یونینز تو اس مسلے کے حل کے لیے کچھ کریں گی نہیں ان کا حقہ پانی جو چل رہا ہے ورکرز کو متحد ہو کر کوئی قدم اٹھانا چاہیےپورے ملک کے میڈیا کو بند کر دیں ،کوی اخبار چھپے نہ کوئی چینل آن ائر ہو۔۔سب دھرنا دے دیں سپریم کورٹ اسلام آباد اورصوبائی رجسٹریوں کے باہر۔۔۔ حکومت، عدلیہ ،اپوزیشن سب میڈیا اسٹار بنے ہوئے ہیں ان کی کوریج بند ہو گی توان کے ہوش ٹھکانے لگیں گے ۔۔چڑیاں متحد ہو جائیں تو شیر کی کھال کھینچ سکتی ہیں اس مسلے کا حل بھی صرف ورکرز کے اتحاد سے نکلے گا ورنہ آج ہماری کل تمہاری باری ہوتا رہے گا۔۔ورکرز کو ہی اتحاد کرنا پڑے گا ایکسپریس کے انگریزی چینل سے فارغ یہی ڈیڑھ سو لوگ صبح جاکر کراچی رجسٹری کے باہر بیٹھ جایں تو اور لوگ بھی آجایں گے حقوق کی جنگیں ایسے ہی شروع کی جاتی ہیں جو لوگ نکالے گیے ہیں انہیں کل سے تو نوکری نہیں مل جاۓ گی احتجاج کسی کی نظر میں تو آۓ گا سب دوسری نوکری ڈھونڈنے لگے تو مالکان کا حوصلہ بڑھے گا۔۔حکومت نے نیوز پرنٹ کی ڈیوٹی ختم کر دی اشتہارات کی اداٸ بھی ہو رہی ہے پراٸیویٹ اشتہارات سے اخبارات بھرے پڑے ہیں ٹی وی ریڈیو پر پروگرام کم اشتہار زیادہ ہیں اخبارات کے صفحے کم ہو گیے ہیں قیمت بڑھ گٸ ہے اتنا کچھ ہونے کے بعد بھی ڈاٶن ساٸزنگ کا جواز نہیں بنتا مالکان کی عیاشیاں کسی کو نہیں دیکھتیں کوًٸ پوچھنے والانہیں کہ بھای اگر اخبار ٹی وی نقصان میں ہیں تو بند کرو اور کوی دوسرا کام کرو میڈیا سے کڑوڑوں کما کر بیروں ملک رہیں گے یہاں ورکرز کو دینے کے لیے تنخواہیں نہیں۔۔(نادیہ کرمانی)۔

(یہ باقاعدہ کوئی تحریر نہیں تھی، بلکہ نادیہ کرمانی نے ہماری نیوز پوسٹ پر کمنٹس کئے تھے، جو اتنے جاندار تھے کہ ہم اسے باقاعدہ بلاگ کی شکل دینے پر مجبور ہوئے، ٹیم عمران جونیئر)۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں