خاتون صحافیوں کو دھرنے کی کوریج کی اجازت۔۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکریٹری جنرل اور سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے رضاکار اور انصار الاسلام کے کارکنان خاتون صحافیوں کو کوریج سے نہ روکیں ، دھرنے میں شریک خواتین کا احترام کیا جائے، خاتون صحافیوں کے آزادی مارچ میں داخلے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔۔اس سے قبل متعدد خاتون صحافیوں کو آزادی مارچ کی کوریج سے روکنے کی اطلاعات آئی ہیں تھیں ،پی ٹی آئی قیادت نے آزادی مارچ میں خاتون صحافیوں کو ریج سے منع کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔۔قبل ازیں جمعیت علمائے اسلام ف کے کارکنان نے خواتین رپورٹرز کو دھرنے کی کوریج کرنے سے روک دیا۔ ایک نجی ٹی وی کی خاتون اینکرکو کارکنوں نے گھیر لیا اورجلسہ گاہ سے نکال دیا۔۔خواتین رپوٹرز جب دھرنے کی کوریج کے لیے جلسہ گاہ پہنچیں تو وہاں موجود کارکنان اور سیکورٹی نے انہیں جلسہ گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔جے یو آئی ف کے سیکورٹی رضا کاروں نے کہا کہ خواتین جلسہ گاہ میں داخل نہیں ہو سکتیں اور خواتین رپورٹرز دھرنے کی کوریج بھی نہیں کر سکتیں۔۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں