Notice to Multan newspaper for publishing fake marriage news

شادی کی جعلی خبر لگانے پر ملتان کے اخبار کو ہرجانہ کا نوٹس۔۔

بہاول پور میں بیس سالہ لڑکی کی ساٹھ سال کے مرد سے شادی کی جعلی خبر لگانے والے ایک اخبار کے خلاف لڑکی کے والد نے اپنے وکیل کے ذریعہ دو کروڑ ہرجانہ کا نوٹس بھجوا دیا ہے، لڑکی کے والد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جھوٹی خبر سے اس کی اور اس کی بیٹی کی معاشرہ میں عزت اور شہرت کو نقصان پہنچا ہے لہذا اگر پندرہ دن تک ہرجانہ نہ ادا کیا گیا تو وہ اپنی دادرسی کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے، یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ملتان سے شائع ہونے والے ایک معاصر روزنامہ اخبار نے بہاول پور میں اپنے سٹی رپورٹر کے توسط سے خبر شائع کی تھی کہ بیس سالہ لڑکی نے ایک ساٹھ سالہ مرد سے شادی کر لی ہے، اخبار کی یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور لوگوں نے تنفید کا نشانہ بنایا تھا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں