محکمہ اطلاعات سندھ کا ڈمی اخبارات کے خلاف کریک ڈاؤن۔۔مشیراطلاعات مرتضی وہاب کی ہدایت پر مزید سینتالیس ڈمی اخبارات کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔۔اس سے قبل ڈیڑھ سو اخبارات کو نوٹسز جاری کرنے کے بعد ان کی رجسٹریشن کی منسوخی کا عمل شروع کیا گیا ۔مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ محکمہ اطلاعات کی طرف سے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ان ڈمی اخبارات کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ بیرسٹرمرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں شائع ہونے والے 314 اخبارات کو ماہنامہ لاکھوں روپے کے اشتہارات جاری کیے جاتے ہیں۔ جعلی اخبارات کی بندش مشکل مرحلہ تھا جسے پورا کررہے ہیں۔ ان اخبارات کے خلاف کارروائی کا مقصد عوام کا پیسہ غلط ہاتھوں میں جانے سے بچانا ہے۔
Facebook Comments