shoaib akhtar ki zindagi par bannay wali film shooting or release pr pabandi

نوٹس کے پیچھے صرف ایک شخص ہے، شعیب اختر۔۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ مجھے نوٹس دینے کے پیچھے صرف ایک شخص ہے،انہوں نے غلط بندے سے جھگڑا لے لیا ہے میں سخت جواب دوں گا۔نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ وزیراعظم سمیت پوری کابینہ میرے ساتھ ہے ۔ میرے ساتھ جونعمان نیاز نے کیا اس پرعوام کوبہت غصہ ہے ، میرے وکلا تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔شعیب اختر نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے پاکستان اور انگلینڈ کا فائنل ہوگا جبکہ آسٹریلیا سیمی فائنل میں پاکستان کو ڈرانے کی کوشش کرے گا ،بس آپ لوگوں کو ڈرنا نہیں ہے۔خیال رہے کہ 26 اکتوبر کو سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔شعیب اختر نے معاملے کو رفع دفع کرنےکی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر ناصرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے معاہدہ بھی ختم کرنےکا اعلان کیا۔۔شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی پر پیش آنے والے واقعے پر ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا جس کے بعد سرکاری ٹی وی چینل نے فاسٹ بولر شعیب اختر کو ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں