عدلیہ مخالف کچھ نہ چلے، پیمرا کی وارننگ

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام ٹی وی چینلز کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ ٹاک شوز کے دوران ریاستی اداروں خصوصاً عدلیہ مخالف مواد نشر کرنے سے باز رہیں۔ ایک بیان میں اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چینلز کو اس حوالے سے پہلے بھی ہدایات جاری کی گئی تھیں لیکن اس کے باوجود مختلف چینلز پر عدلیہ مخالف مواد مسلسل نشر کیا جارہا ہے۔ پیمرا نے خبردار کیا کہ پیمرا کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے چینلز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جس میں توہین عدالت کی کارروائی بھی شامل ہے۔ اتھارٹی نے ہدایت کی کہ تمام چینلز قوانین اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں