peca ki aar mein sahafion se inteqam lia jarha hai

ن لیگی وفد کا دورہ کراچی پریس کلب۔۔

نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے قائم مسلم لیگ (ن)کی استقبالیہ کمیٹی سندھ کے کنوینر بشیر میمن کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کے وفد نے بدھ کو کراچی پریس کا دورہ کیا وفد میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر سابق رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی ۔ سیکرٹری اطلاعات سندھ خواجہ طارق نذیر، انجینئر سلمان خان اور دیگر شامل تھے ۔کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ،سیکرٹری شعیب احمد اور دیگر عہدیداروں نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں کا استقبال کیا ،مسلم لیگی وفد نے اس موقع پر کراچی پریس کلب کے عہدیداروں کو قائد ن لیگ میاں نوقز شریف کے استقبال میں شریک ہونے کی دعوت دی۔۔ اس موقع صدر پریس کلب سعید سربازی اور سیکرٹری شعیب احمد نے شکوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ن لیگ اقتدار میں آتی ہے وہ صرف لاہور کو اون کرتی ہے جبکہ ہماری گرانٹس کو بند کردیا جاتا ہے ۔کراچی پریس کلب جمہوری روایات کا پاسدار ادارہ ہے ،جس نے ملک میں آزادی اظہار رائے اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ۔انہوںنے صحافیوں کے معاشی قتل عام ،تنخواہوں کی عدم ادائیگی سمیت دیگر مسائل کابھی ذکر کیا۔کراچی پریس کے عہدیداروں نے کہاکہ ایڈیٹرسمیت روزنامہ دنیاکراچی آفس کے 90فیصد اسٹاف کو فارغ کردیاگیا ہے اس کے باوجودانہیں سرکاری اشتہارات دیئے جارہے ہیں جو کہ ورکرکے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔مسلم لیگ ّن) سمیت تمام جماعتوں کو اس حوالے سے واضح پالیسی اپنانی چاہیئے۔اس موقع پر بشیر میمن اور سابق گورنر سندھ محمدزبیر نے یقین دہانی کرائی کہ پریس کلب کے عہدیداروں نے جن تحفظات کا اظہار کیا ہے مسلم لیگ (ن)برسراقتدار آکر ان کا ازالہ کرے گی ۔انہوںنے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کراچی پریس کلب کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔ہم حقوق کی جدوجہد میں صحافیوں کے ساتھ ہیں ۔بشیر میمن نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہیں ۔ہم آج اسی سلسلے میں کراچی پریس کلب آئے ہیں ۔ہماری خواہش ہے کہ زندگی کے تمام طبقات کے لوگ نواز شریف کے استقبال کے لیے لاہور پہنچیں ۔کراچی پریس کلب کے عہدیداروں کو بھی استقبال میں شریک ہونے کی دعوت دیتے ہیں انہوںنے کہا کہ نوا زشریف کے استقبال کے لیے سندھ کی قیادت ٹرین کے ذریعہ لاہور پہنچے گی ،جس کا مختلف اسٹیشنز پر استقبال کیا جائے گا ۔قوم کو ملک میں امید کی کرن 21اکتوبر کی شام کو نظرآئے گی ۔ہم پاکستان کے مستقبل کا استقبال کرنے لاہور جارہے ہیں ۔ نواز شریف کے استقبال کے لیے جانے والی ٹرین میں تمام سہولیات موجود ہوں گی ۔ہمیں خوشی ہوگی کہ کراچی پریس کلب کے عہدیدار بھی ہمارے شریک سفر ہوں ۔انہوںنے کہا کہ ن لیگ کا موقف واضح ہے کہانتخابات کراناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔الیکشن جنوری کے آخر یا فروری کے آغاز میں ہونے چاہئیں ۔ہماری انتخابی مہم 21اکتوبر سے شروع ہوجائے گی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں