social media or propaganda

نون لیگی سوشل میڈیا ٹیم نے پارٹی سے فنڈز مانگ لئے۔۔

سوشل میڈیا پرپاکستان تحریک انصاف کے پراپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم نے پارٹی سے فنڈز مانگ لیے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ن لیگی سوشل میڈیا ٹیم کی طرف سے نئے لیپ ٹاپ، گاڑیاں اور کیمرے وغیرہ خریدنے کے لیے فنڈز مہیا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیے کو مضبوط کرنے کے لیے جدید ترین تکنیک استعمال کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت بھی اس سلسلے میں اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے۔ عمران خان کو پوڈکاسٹس میں جب بلایا جاتا ہے وہ جاتے ہیں۔لیگی سوشل میڈیا ٹیم کو فنڈز کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے بھی مشکلات درپیش رہتی ہیں۔مسلم لیگی سوشل میڈیا ٹیم کی طرف سے جن فنڈز کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ یہ سازوسامان خریدنے کے علاوہ ’ولاگز‘ اور ٹک ٹاک ویڈیوز پر خرچ کیے جائیں گے جن کے ذریعے مسلم لیگ ن کے نظریات کی تشہیر کی جائے گی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں