noon league qayadat drawing rooms se nahi nikalti

ن لیگی قیادت ڈرائنگ رومز سے نہیں نکلتی، خاتون اینکرپرسن۔۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کا مسئلہ ہے وہ ڈرائنگ رومز سے نہیں نکلتی ، اس وقت سیاست نظریئے پر ہورہی ہے مگر (ن) لیگ کے پاس کوئی بیانیہ نہیں ہے۔ پنجاب میں اس وقت سب سے بڑا چیلنج انتہاپسندی ہے، مریم نواز  کو اپنے وعدے دعوے ثابت کرنے کیلئے بہت کام کرنا پڑے گا۔عمران خان کو لوگوں کے ساتھ جڑنے کا کریڈٹ جاتا ہے۔۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی  کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا  تجزیہ پیش کیا جبکہ  سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے بھی شرکت کی ۔عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا  کہ پنجاب کا سیاسی ٹمپریچر اس وقت بہت زیادہ ہے، پنجاب میں سیاسی نفرتیں اور تقسیم بہت زیادہ ہے انہیں ختم کرنا ہوگا، مریم نواز کو خواتین سیاسی قیدیوں کیلئے نرم رویہ ظاہر کرنا ہوگا. مریم نواز مخالفین کو اپنی کارکردگی سے جواب دے کر ہی آگے بڑھ سکتی ہیں، سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا گیا تو مریم نواز اور سابق پی ٹی آئی حکومت میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لوگوں کے ساتھ جڑنے کا کریڈٹ جاتا ہے، عمران خان نے لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کو انگیج کیا ہے، مریم نواز کو روایتی سیاست سے ہٹ کر لوگوں کے درمیان کھڑا ہونا پڑے گا،اب ڈرائنگ رومز میں بیٹھ کر سیاست نہیں ہوسکتی گلی کوچوں میں جانا ہوگا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں