noon league ne ary ka boycott kardia

ن لیگ نے اے آروائی کا بائیکاٹ کردیا۔۔

حکمران اتحاد کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن  کی جانب سے اے آر وائی نیوز کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا گیا۔ ن لیگ کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے “مسلم لیگ ن کی قیادت کے فیصلے کے مطابق اے آر وائی نیوز چینل کا مسلم لیگ ن آج سے مکمل بائیکاٹ کرے گی، آئندہ کوئی بھی پارٹی رہنما اے آر وائی  پر نہیں آئے گا۔۔۔خیال رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس سے اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹا دیا تھا۔  انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اے آر وائی کے نمائندے کی بہت عزت کرتی ہیں لیکن ایسا چینل جو ایجنڈے پر ہے، اداروں کے خلاف بیانیے کی تشکیل کر رہا ہے  اور ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے عمران خان کا ساتھ دے رہا ہے، چونکہ اس نے 40 ارب روپے کھایا ہے اور وہ اپنے پیسے کو بچا رہا ہے اس لیے میں اس کے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں ہوں۔دوسری طف مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس سے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹادیا۔مریم نواز کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس طلب کی گئی تھی۔ انہوں نے گفتگو کا آغاز کرنے سے پہلے اے آر وائی نیوز کا مائیک ڈائس سے ہٹادیا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اے آر وائی کے نمائندے کی بہت عزت کرتی ہیں لیکن ایسا چینل جو ایجنڈے پر ہے، اداروں کے خلاف بیانیے کی تشکیل کر رہا ہے  اور ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے عمران خان کا ساتھ دے رہا ہے، چونکہ اس نے 40 ارب روپے کھایا ہے اور وہ اپنے پیسے کو بچا رہا ہے اس لیے میں اس کے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں ہوں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں