noon league ki sahafati union hai iqrar kyu nahi karte

ن لیگ کی صحافتی یونین ہے،اقرارکیوں نہیں کرتے؟؟

وفاقی وزیر برائے مواصلات ، مراد سعیدنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی ایک تاریخ ہے کہ پہلے خریدو، بلیک میل کرو، نہیں بکتا تو کیچڑ اچھالو یہ ن لیگ کا طریقہ واردات ہے، مفرور ، اشتہاری مجرم کی صاحبزادی جو جعل سازی کی مرتکب ہوئی ہے وہ پریس کانفرنس کررہی تھیں۔ مذاق چل رہا ہے کہ مجرموں پر روزانہ ڈسکشن ہوتی ہے ۔سب سے زیادہ خطرناک چیز یہ ہے کہ ایک گٹھ جوڑ نظر آرہا ہے چند لوگ جنہوں نے صحافت کا لبادہ اوڑھا تھااور سب سے زیادہ صحافت کا درس دیتے تھے اور آزادی اظہار رائے پر گفتگو بھی وہ ہی لوگ کرتے ہیں۔آزادی اظہار رائے پر یہ لوگ ہمیں درس دیا کرتے تھے ان لوگوں کے چہرے سامنے آرہے ہیں۔ یہ لوگ لفافہ ، ٹوکری کی سیاست کرتے ہیں۔یہ کرپٹ خاندان ہے سپریم کورٹ سے ثابت شدہ یہ چور اور ڈاکوہیں سپریم کورٹ کے پانچ معزز ججوں نے کہا کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں ۔دوسری طرف سب سے خطرناک اینٹلکچوئل کرپشن ہے، آپ اپنے قلم کو جب بیچتے ہیں اور اس سے معاشرے کو گمراہ کرتے ہیں یہ بڑی خطرناک چیز ہے ۔اب سب چیزیں کھل کر سامنے آگئی ہیں اگر کوئی کسی پارٹی کو سپورٹ کررہا ہے تو سب کو پتہ چل گیا ہے۔جس دیگر اداروں میں یونین ہوسکتی ہے تو اگر ن لیگ کی صحافت کی یونین ہے تو اس پر غصہ نہیں کرنا چاہئے۔ میں گلہ نہیں کررہامیں ان کی عزت کرتا ہوں صرف ایک گلہ ہے کہ آپ اقرار کیوں نہیں کرتے ہیں۔ان کی ایک تاریخ ہے کہ پہلے خریدو، بلیک میل کرو، نہیں بکتا تو کیچڑ اچھالو یہ ن لیگ کا طریقہ واردات ہے۔انہوں نے صحافیوں کے بارے میں جو زبان استعمال کی اس کی ہم تو مذمت کررہے ہیں مگرصحافی اور صحافتی تنظیمیں اس کے خلاف بات کیوں نہیں کررہی ہیں آج کیوں شور نہیں اٹھ رہا ۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں