کراچی میں فوارہ چوک پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے اے آر وائی نیوز کے رپورٹر چاند نواب اور کیمرہ مین معراج کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ کراچی یونین آف جرلنسٹس اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری عاجز جمالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چینلز کی پالیسی مالکان بناتے ہیں صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے ہیں کسی چینل کی وجہ سے صحافیوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے۔ کے یو جے نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث کارکنان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔ واقعے پر چاند نواب اور معراج سے معافی لی جائے ورنہ اس واقعے پر صحافتی تنظیمیں کسی بھی لائحہ عمل کا اعلان کر سکتی ہیں۔
Facebook Comments