مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک آڈیو لیک نے میڈیا انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ انہوں نے ن لیگ کے دور حکومت کے دوران چار ٹی وی چینلز کے اشتہارات بند کرنے کا حکم دیا تھا جن میں اے آر وائی نیوز، سماء، 92 نیوز اور 24 نیوز شامل ہیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت 2013 سے 2018 کے دوران ان کے چینل کو صرف ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کے سرکاری اشتہارات جاری کیے گئے۔ دوسری جانب جیو نیوز کو ن لیگ کے دور میں تین ارب روپے کے سرکاری اشتہارات دیے گئے۔ اس کے علاوہ ن لیگ نے ایکسپریس گروپ کو پونے دو ارب روپے کے اشتہارات دیے۔

Facebook Comments