press club ki qayadat ke sath heinn

ن لیگ حکومت اے آروائی مخالف ہے، پی یوجے۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف سمیت مختلف صحافیوں کو ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدرابراہیم لکی، جنرل سیکرٹری خاوربیگ وایگزیکٹوکونسل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت اقتدار میں آتے ہی اے آر وائی نیوز اور اس سے منسلک اینکرز کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں استعمال کرنے پر آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنماؤں مریم نواز اور سعد رفیق کی جانب سے ”اے آر وائی“ نیوز کے خلاف ٹوئیٹ اور اب ایف آئی اے کی جانب سے ارشد شریف کو مبینہ دھمکیاں یہ اس بات کو ظاہر کرتی ہیں کہ ن لیگ کی قیادت میں بننے والی اس حکومت میں بھی تنقید برداشت کرنے کی قوت نہیں۔ ہم حکومتی اتحاد میں شامل پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ موجودہ حکومت میں اظہار رائے کی آزادی اور آزادیء صحافت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ملک بھر کے صحافی اس حکمت کے خلاف سراپائے احتجاج ہوں گے۔پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدرابراہیم لکی نے کہا کہ ارشد شریف کو دھمکی آمیز پیغامات کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے نئی حکومت میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کا تحفظ اپنی پہلی ذمہ داری کے طور پر انجام دے گی۔ماضی میں صحافیوں اور آزادی صحافت کو دبایا گیا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں