لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر اعظم چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سینئرنائب صدر سلمان قریشی، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز، فنانس سیکرٹری شیراز حسنات، ممبران گورننگ باڈی ظہیر شیخ، محمد ذوالقرنین رانا، عاطف پرویز، ڈاکٹر شجاعت حامد اور سید رضوان شمسی نے شرکت کی۔ اجلاس میں اہم فیصلے بھی کئے گئے۔۔صدر اعظم چوہدری نے اجلاس میں بتایاکہ جون 2021 میں کلب کی گرانٹ 2کروڑ روپے سے کم ہوکر50 لاکھ روپے ہوگئی جبکہ موجودہ گورننگ باڈی نے اپنی ذمہ داریاں جنوری 2022 میں سنبھالیں تو سیاسی حالات کی کشیدگی کے باعث تاحال 2کروڑ کی گرانٹ بحال نہ ہوسکی۔ کلب کے ہورڈنگ بورڈزبھی ملکی سیاسی صورتحال کی وجہ سے تاحال رینٹ آﺅٹ نہ ہوسکے ہیں۔اجلاس میں یہ طے پایا کہ کلب کو چلانے کے لئے مالی طورپر امدادحاصل کرنے کے لئے مزیدکوشش کی جائے گی او رتمام ممبران گورننگ باڈی اس میں اپنابھرپور کردار اداکریں ۔صحافی کالونی کی مسجد کے ساتھ قرآن سنٹر قائم کیا جارہاہے جہاں حفظ ، ناظرہ اور درس کا سلسلہ ہوگا۔جس کاافتتاح 15 اپریل بعد نماز جمعہ جامع مسجد حمیدہ صحافی کالونی میں ہوگا۔لاہور پریس کلب میں نان ممبران پر سختی سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔گورننگ باڈی نے فیصلہ کیا کہ لاہور پریس کلب کے کسی معززممبر یاگورننگ باڈی ممبرکی سوشل میڈیا پر کردارکشی کی گئی توسخت ایکشن لیاجائے گا۔صدر اعظم چوہدری نے بتایاکہ ایف بلاک کی سڑکوں کی کارپیٹنگ کا آغاز جلدہونے جارہاہے اور اس موقع پر ایف بلاک کی سائٹ پر جلد میٹنگ رکھی جائے گی۔ لاہورپریس کلب کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیاگیا اور اس حوالے سے سینئرنائب صدر سلمان قریشی کی سربراہی میں ایک سکیورٹی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے دیگر ممبران میں ممبرگورننگ باڈی مدثرحسین تتلہ ، احمر کھوکھر،سینئرممبر حماد اسلم اور عمریعقوب شامل ہیں۔لاہور پریس کلب کے ڈسپلن کو برقرار رکھنے کے لئے ڈسپلنری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں متفقہ طورپر 2017 کے بعد ممبرشپ فہرستوں یا ووٹرلسٹوں میں ایڈ ہونے والے لوگوں کی جعلی ممبرشپ ختم کردی گئی۔صحافی کالونی میں قائم عارضی دکانوں کی آکشن کرانے کا فیصلہ کیاگیا۔کلب میں لیڈیزروم میں مرد ممبران کاداخلہ سختی سے بند کردیاگیاہے جبکہ کلب میں سونے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نائب صدر محترمہ ناصرہ عتیق کی جانب سے کلب کو خوبصورت اور پائدار فرنیچر فراہم کرنے پر گورننگ باڈی نے ان کاشکریہ ادا کیا۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)