چار دن سے بول ہیڈآفس میں تنخواہوں کے لئے احتجاج کرنے والے سینکڑوں بول ورکرز کو بول انتظامیہ کا تنخواہ دینے سے صاف انکار۔۔ شعیب شیخ نے ورکرز سے خطاب میں اعلان کردیا۔۔ جو کام نہیں کرے گا اسے تنخواہ نہیں دیں گے، جسے کام نہیں کرنا وہ بتادیں ہم اسے نکال دیں گے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ شعیب شیخ کے خطاب سے احتجاجی بول ورکرز میں مایوسی پھیل گئی، تمام احتجاجی ورکرز ایک بار پھر ساتویں فلور پر چلے گئے۔۔ جہاں بول اور ایگزیکٹ کے گارڈز بھی موجود ہیں۔۔ بول انتظامیہ احتجاج کرنے والے ورکرز کو دفتر سے باہر نکالنا چاہتی ہے جب کہ بول ورکرز کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ کی تنخواہ دے دو، ہم خود ہی چلے جائیں گے۔۔ بول ورکرز نے کے یوجے کے تمام دھڑوں کے عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ فوری بول ہیڈآفس پہنچیں اور بول انتظامیہ کے ظلم کا شکار ورکرز کی مدد کریں
Facebook Comments