بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 3ماہ میں رہائی کی پیشگوئی کاسن کر دوستوں سے شرط لگا کر ہارنے والے شخص نے نجم سیٹھی سے پیسوں کا مطالبہ کر دیا۔نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام ’’سیٹھی سے سوال‘‘میں کالر نے معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں کچھ دن پہلے آپ نے شو میں پیشگوئی کی تھی کہ عمران خان تین ماہ کے اندر اندر رہا ہونے جا رہے ہیں،ان کی ڈیل ہو گئی ہے ،اگر رہا نہ ہوئے تو پھر میں آپ کو اس کی وجہ بتاؤں گا، کالر کا کہناتھا کہ تین ماہ ہونے کو ہیں ان کی رہائی تو کیا ان کی رہائی کی کوئی امید بھی نظر نہیں آ رہی،آپ کا تجزیہ سن کر میں نے دوستوں سے شرط بھی لگائی تھی میں وہ شرط ہار گیا ہوں یا تو مجھے اس کی وجہ بتا دیں یااگر آپ نے وجہ نہیں بتانی تو برائے مہربانی میری شرط کے پیسے مجھے بھیج دیں۔سینئر تجزیہ کار نے کالر کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ دیکھیں میری بات سن آپ وجہ لیں یا نہ لیں،یہ میں نے کبھی نہیں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی رہا ہو جائیں گے،آپ میرا دوبارہ سے کلپ سن لیں،رہائی سے میری یہ مراد نہیں ہے اور نہ ہی تھی کہ وہ آزاد ہو جائیں گے،جیل میں ہونا، بنی گالہ یا نتھیا گلی میں ہونے میں بڑا فرق ہے،یہ انڈیکیٹ کرے گا کہ بات آگے بڑھ رہی ہے،یہ نہیں ہوگا کہ مسئلہ حل ہو گیا ہے،حل ہونے میں اور بات کو بڑھانے میں بڑا فرق ہوتا ہے،تو ابھی کوئی امکان نہیں ہے ابھی حل ہونے کا۔نجم سیٹھی نے کہاکہ البتہ ابھی بھی تین ماہ نہیں ہوئے،جب تین ماہ ہوں گے تو میں آپ سے بات کروں گا، پھر اگر ایسا نہ ہو ا تو میں آپ کو بتاؤں گا کہ خان صاحب نے جو اپنی سیاست کی ہے وہ غلط کی ہے،کیونکہ جس طرح انہوںں نے پہلے پیش قدمی کی تھی،اگر وہی کرتے تو یہ معاملہ یہاں تک نہ آتا،بہرحال ابھی بھی چانس ہیں مگر خا ن صاحب بہت فرسٹریٹ ہوگئے ہیں،لگتا یہی ہے کہ ان پر پریشر بہت بڑھ گیا ہے۔