nojawan-ne-media-seeho-ko-aaina-dikhaya

نوجوان نے میڈیا سیٹھوں کو آئینہ دکھادیا۔۔

صحافت چھوڑ کر ڈیجیٹل میڈیا جوائن کرنے اور اپنا ادارہ بنانے والے نوجوان نے میڈیا سیٹھوں کو آئینہ دکھادیا۔۔میڈیا میں جہاں کورونا کا بہانہ بناکر ورکرز کو برطرف کیاجارہا ہے، سیلری میں کٹ لگایاجارہا ہے۔۔ اس نوجوان نے اپنے سوشل میڈیا سے متعلق کمپنی ڈجی گو ۔۔میں تمام ورکرز کی تنخواہیں دگنی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔۔ کمپنی کے ملازمین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی تائید کی اور کہا کہ دوسرے مالکان کو بھی اس عمل کی پیروی کرنی چاہئیے اگر وہ تنخواہ ڈبل نہیں کرسکتے تو کم از کم تنخواہوں میں کٹوتی نہ کرے یہ وقت تو گزر ہی جائے گا مگر اپنے ملازمین کو اپنا سمجھنے والوں کو پتہ چل جائے گا ۔۔ ڈجی گو پاکستان نامی اس کمپنی کے بانی محمد انس رحمان کا کہنا ہے کہ ۔۔ میں نے میڈیا میں نوکری کے دوران مینیجمنٹ اور مالکان کا رویہ دیکھا ہے. اس وقت میں نے سوچا تھا کہ جب کبھی میں اس پوزیشن پر ہونگا تو اپنے کارکنان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا اور نہ ہی ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کروں گا… الحمدللہ تھوڑا ہی صحیح مگر اس عزم کو مکمل کرنے کی کوشش کی ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں