پیمرا نے تمام سیٹلائیٹ ٹی وی چینلز کو زیرِ سماعت مقدمات پر خبر نشر کرنے یا ان پر بحث کرنے کے متعلق دوبارہ ہدایات جار ی پیمرا نے اس سلسلے میں ایک بار پھر ہدایت کی کہ ایسے تمام مقدمات جو کہ کسی بھی عدالت میں زیرِ سماعت ہیں ان پر خبر یا غیر ضروری بحث و مباحثہ کرنے سے گریز کریں پیمرا پہلے بھی اس سلسلے میں متعدد بار ہدایات اور نوٹسز جاری کر چکا ہےسپریم کورٹ نے ایک ٹاک شو سے متعلق سو موٹو کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پیمرا کو واضح احکامات جاری کیے تھےکہ وہ زیرِ سماعت مقدمات کی رپورٹنگ کو پیمرا ضابطہ اخلاق کے مطابق یقینی بنائےپیمرا ضابطہ اخلاق کی رو سے ٹی وی چینلز کو شق نمبر3 (1) j, 4 (3) 4 (6) 4 (10) 5 & 17پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیںکسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Facebook Comments