مقامی میڈیا گروپ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر ناشناس لہڑی ، میر لیاقت لہڑی ودیگر کی جانب سے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں کوئٹہ پریس کلب میں استقبالیہ دیا، استقبالیہ سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ ذوالفقار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی یو جے نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کی آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچانے کی کوشش کی ہے ،نامساعد حالات میں بھی صوبے کے صحافیوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بھر پور طریقے سے انجام دیا ہے، بی یو جے کے نومنتخب صدر عرفان سعید نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ دوستوں نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ان کے اعتماد کوپورا تر کر صحافیوں کی فلاح وبہود کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی یو جے نے ہمیشہ صوبے میں مثبت صحافت کو فروغ دیتے ہوئے بلوچستان کے حالات وواقعات کا بخوبی ادارک رکھا ہے، استقبالیے سے کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی یو جے کی نومنتخب کابینہ ایک ایسے وقت میں منتخب ہوئی ہے جب ملک میں آزادی اظہار رائے پر اعلانیہ اور غیراعلانیہ پابندیاں عائد ہیں ایسے میں صحافیوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آپسی اتحاد واتفاق سے صحافت کو درپیش چینلجز کا مقابلہ کریں ۔سینئر صحافی و کوئٹہ پریس کلب کے سابق صدر رضاءالرحمنٰ ،ڈاکٹر ناشناس لہڑی، میر لیاقت لہڑی ، ٹکری محمد حیات لہڑی ،میر عدنان لہڑی نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صوبے کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے اپنے ممکنہ وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر پی ایف یو جے کے سینئر نائب صدر سلیم شاہد ، کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند، جنرل سیکرٹری بنارس خان، بی یوجے کے جنرل سیکرٹری منظور بلوچ، سینئر صحافی جلال نورزئی، رشید بلوچ، میر بہادر لہڑی ، میر حاتم لہڑی، کوئٹہ پریس کلب کے سینئر نائب صدر افضل مغل، عیسیٰ ترین، حاجی خلیل الرحمان، عبدالغنی کاکڑ، عبداللہ مگسی، اکبر نوتیزئی، عبداللہ زہری، نعیم بھٹی، شہزاد انور، ابراہیم بہرانی ودیگر موجود تھے۔مقامی میڈیا گروپ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر ناشناس لہڑی ، میر لیاقت لہڑی ودیگر کی جانب سے نومنتخب کابینہ کو ہار بھی پہنائے گئے ۔
