بلوچستان ایڈیٹرز کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں اخبارات کے اشتہارات پر لاگو بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروس کے خاتمہ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال‘وزیر خزانہ بلوچستان میر ظہور احمد بلیدی کی میڈیا دوست پالیسی کا عملی ثبوت ہے جس پر بلوچستان کے عوام اور خصوصاً اخباری صنعت سے وابسطہ ایڈیٹران و کارکنان صوبائی حکومت کے شکر گزار ہے ۔ کوئٹہ سے جاری بیان میں بلوچستان ایڈیٹرز کونسل کے صدر ظفراللہ اچکزئی ‘جنرل سیکرٹری علی لہڑ ی‘ رشید بیگ ‘بہرام بلوچ ‘ راجہ رضوان‘غفار لانگو‘میجر(ر)نذر زمرد‘برکت علی ‘شکیل احمد‘نوید لانگو‘عمران جمالی‘بابو خروٹی‘صبا الدین صبا‘حاجی نذیر احمد کھوسہ‘نعیم اختراور دیگر اراکین نے کہا ہے کہ بی آر اے ٹیکس بلوچستان کے اخباری صبعت کا دیرینہ مسئلہ تھا جسے سابق حکومت نے کچھ وقت کیلئے معطل کیا تھا مگر بلوچستان ایڈیٹرز کونسل کے مطالبے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور وزیر خزانہ بلوچستان میر ظہور احمد بلیدی نے خصوصی دلچسپی لیکر بلوچستان فنانس ایکٹ کے ذریعے ختم کرکے اخباری صنعت کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ‘ بلوچستان حکومت کے اقدام سے میڈیا اور حکومت کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت ملے گی ۔ بیان میں بی آر اے ٹیکس کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے پر چیف سیکرٹری حکومت بلوچستان ‘ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی‘سیکرٹری اطلاعات حکومت بلوچستان‘سیکرٹری خزانہ حکومت بلوچستان ‘ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ‘پریس سیکرٹری وزیر اعلیٰ بلوچستان‘ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان ‘صدر کوئٹہ پریس کلب کو بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا۔۔
بلوچستان میں اخباری اشتہارات پر ٹیکس کا خاتمہ
Facebook Comments