سندھ میں اخبارات پر سیلزٹیکس کا خاتمہ

 سندھ کابینہ نے اخبارات پر ایس آر بی کی جانب سے عائد 3فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ کابینہ کے اجلاس میں سیلز ٹیکس واپس لینے کی منظوری کے بعد وزیراعلی سندھ نے اس کا فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت دی۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پرنٹ میڈیا کے مسئلے سے آگاہ ہے اور انکی بھرپور مدد کریگی۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے اخبارات،جرائد اور انکے ویب ایڈیشن کو سندھ سیلز ٹیکس (ایس ایس ٹی) سے مستثنیٰ قرار دینے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور انکی کابینہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے سندھ گورنمنٹ کی جانب سےایس آر بی کو اخبارات اور جرائد کے اشتہارات پر 3فیصد سندھ سیلز ٹیکس واپس کرنے کی درخواست پر اظہار تشکر کیا ہے۔ اے پی این ایس اس بات کی تعریف کرتی ہے کہ ہفتہ کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں اخبارات کے اشتہارات کے ساتھ ساتھ اخبارات کے ویب سائٹس پر سندھ سیلز ٹیکس کو مستثنیٰ قرار دینے کی سمری کی منظوری دیدی گئی۔ اے پی این ایس کے عہدیداران اس بات کی بھی قومی امید رکھتے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ کی یقین دہانی کے پیش نظر طویل عرصے سے واجب الادا بقایاجات کی ادائیگی بھی اگست کے مہینہ میں کی جائے گی

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں