وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ حکومت نے اشتہارات پر اجارہ داری ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے ، سرکاری ٹیلی ویژن کے ملازمین اپنی صلاحیتوں سے پروگراموں کا معیار بہتر بنائیں، اس حوالے سے فن کاروں اور تخلیق کاروں کی تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا، فن ، ثقافت اور زبان کے فروغ کیلئے اسلام آباد میں پاکستان میڈیا یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔فواد چوہدری نے سرکاری ٹی وی کا دورہ کیا ، اس دورہ کے موقع پرسرکاری ٹی وی کے پروگراموں کو بہتر بنانے کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے جامع حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے، ملک خوشحال ہوگا تو اس کے ثمرات تمام اداروں تک پہنچیں گے۔سرکاری ٹی وی کی سی بی اے یونین کے وفد نے بھی وزیر اطلاعات سے ملاقات کی جس میں سی بی اے کے صدر راحیل آصف نے وزیر اطلاعات کو ملازمین کے مطالبات کے بارے میں آگاہ کیا۔
اشتہارات پر اجارہ داری ختم کرنے کا فیصلہ
Facebook Comments