دنیا نیوز سے مزید بندے نکالنے کا سلسلہ روک دیا گیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی سے پچیس افراد، حیدرآباد میں پورے بیورو کو فارغ، سمیت جتنے لوگوں کو ہیڈآفس اور پنجاب کے دیگر شہروں سے نکالا گیا، اب آج کے بعد کسی اور کو نہیں نکالا جائے گا۔۔ تاہم اب تمام ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی ہوگی ،30 ہزار سے لیکر ایک لاکھ روپے ماہانہ والے کی تنخواہ سے 10 فیصد کٹوتی ہوگی ، ایک لاکھ سے 2 لاکھ والے کی 20 فیصد ، 2 سے 3 لاکھ والے کی تنخواہ میں 30 فیصد کٹوتی، پپو کے مطابق تنخواہوں میں کٹوتی کا عمل یونین لیڈرز کی مشاورت سے ہوا ۔۔پپو کے مطابق دنیا گروپ سے ڈائون سائزنگ کی لسٹیں ختم کردی گئیں ۔بڑی تنخواہ لینے والوں کو رضاکارانہ کٹوتی کی آپشن دیدی گئی۔ کم تنخواہ والے ملازمین کٹوتی سے مستثنی’ کردئے گئے۔
Facebook Comments