no channel can run without permission

اجازت کے بغیر کوئی پروگرام نہیں چل سکتا۔۔

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینٹر محمد عثمان خان کاکڑ نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں میڈیا پرغیر اعلانیہ سنسر شپ نافذ ہے الیکشن سے پہلے اورالیکشن کے بعد بھی یہی حالت ہے ،اجازت کے بغیر کوئی پروگرام نشر نہیں ہوسکتا ، ایوان بالا نوٹس لے ۔ صرف 2چینلز کے علاوہ تمام ٹی وی چینلز کی یہی شکایات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو براہ راست پروگرام کیلئے بلایا تھا ایک دن پہلے انہوں نے پیغام بھیجا کہ ہم یہ نہیں دے سکتے ہم پر پابندی ہے۔ اس کے علاوہ بھی ان کے 2انٹرویو کا پچاس فیصد بھی نشر نہیں کیا گیا ۔ مولانا فضل الرحمٰن اور اختر  مینگل کے انٹرویو بھی نشر نہیں کئے گئے ۔ پھر کہتے ہیں کہ باہر کا میڈیا پاکستان میں مداخلت کررہا ہے۔ انہون نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں ٹی وی پر میرا پروگرام تھا انہوں نے مجھے اطلاع دی کہ ہم آپ کا یہ پروگرام نشر نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت اوربعض ایسے لوگ جیسے لال حویلی والے ہیں کیلئے سارا دن جو بھی چلایا جائے اس پر کوئی پابندی نہیں تو پھراس صورتحال میں بتایا جائے کہ سیاسی پارٹیوں کے جو مسائل ہیں وہ کہاں پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر غیر اعلانیہ سنسر شپ پر تمام جمہوری پارٹیوں اور اس ایوان بالا کو ایکشن لینا چاہیے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں