No ban on Government Advertisement Minister Information

اشتہارات پر پابندی نہیں لگارہے، وزیراطلاعات

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے  صدر رانا عظیم اور سیکرٹری جنرل جی ایم جمالی کی قیادت میں سینئر صحافیوں ، پی یو جے ، ایمرا،  ایپنک کے عہد داران سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سینئر تجزیہ کار سلمان غنی،  سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم،  سینئر اینکر عمران خان، سینئر اینکر اسامہ طیب،  ایپنک کے سینئر وائس چیئرمین نعیم مصطفی،  پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ،  جنرل سیکرٹری اشرف مجید،  ایمرا کے صدر آ صف بٹ،  پی یو جے کے نائب صدر میاں شاہد ندیم،  عامر سہیل،  جوائنٹ سیکرٹری عدنان لودھی،  سابق صدر پی یو جے حافظ عبد الودود،  محمد فاروق جوہری،  شاہد چوہدری فنانس سیکرٹری نو ر حسن رانا، ایمپرا کے رہنما قیصر شریف وفد میں شامل تھے پی ایف یو جے کے سیکر ٹری جنرل جی ایم جمالی کی طرف سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے ایک یاد داشت پیش کی گئی پی ایف یو جے کے صدر رانا محمد عظیم نے وزیر اطلاعات سے کہا کہ اس وقت صحافتی برادری سخت بحران کا شکار ہے اور  موجودہ حکومت سے ہم کو امید ہے کہ آپ جیسے بہترین وزیر اطلاعات اس صحافتی بحران کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے اداروں سے چھانٹیوں ویج ایوارڈ صحافی کارکنوں کی ہیلتھ اور لائف انشورنس ، آئی ٹی این ای کے جج کو با اختیار کرنے الیکٹرونک میڈیا کو ویج ایوارڈ کا حصہ بنانے اور چاروں صوبوں میں جرنلسٹس ٹریننگ اکیڈمی کے حوالے سے گزارشات پیش کیں اس موقع پر رانا عظیم نے یہ بھی کہا اگر ادارے ہوں گے تو کارکن ہوں گے اگر ادارے بند ہو ئے تو  سب سے زیادہ کارکنوں کا نقصان ہو گا جس پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل پہلی ترجیح ہے اور کسی بھی صورت میں نہ تو اداروں کو بند ہونے دیں گے اور نہ ہی  آزادی صحافت پر قدغن لگنے دیں گے انہوں نے کہا کہ آپ نے جو مسائل پیش کیئے ہیں ان کو حل کرنا اول ترجیح ہے جلد  یہ مسائل حل ہو جائیں گے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا ریکولیٹر اتھارٹی کو بنانے کا مقصد ہی یہی ہے کہ اس میں الیکٹرانک میڈیا بھی شامل ہو گا وہ بھی ویج ایوارڈ کا حق دار ہو گا اور اس اتھارٹی کے ذریعے کارکن اور مالکان دونوں کے مسائل حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ ہماری حکومت اشتہارات پر پابندی لگا رہی ہے ایسا بالکل نہیں اشتہارات دیئے جائیں گے مگر یہ نہیں ہو گا کہ جس طرح سابقہ حکومت نے اشتہاات کو اہنے لیئے استعمال کیا اور اربوں روپے پانی کی طرح لٹا دیئے ہم ایسا نہیں کریں گے ایسا سسٹم بنا رہے ہیں کہ اشتہارات حکومتیں اپنے استعمال کی بجائے میرٹ پر دیں ہم اخبارات کو ختم نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے کے ساتھ مل کر صحافیوں کے مسائل کو حل کریں گے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں