کراچی یونین آف جرنلسٹس نےنام نہاد ایڈہاک کمیٹی کی طرف سے 4 مئی 2024 کو کےیوجےکےسالانہ انتخابات کرانےکےاعلان کو ڈرامہ قراردیتے ہوئے مستردکردیاہے۔۔ایک بیان میں مجلس عاملہ نےکہاکہ کراچی یونین آف جرنلسٹس کی منتخب باڈی کےہوتےہوئےکوئی نام نہاد ایڈہاک کمیٹی الیکشن نہیں کراسکتی۔ واضع رہے کہ سوشل میڈیاپرنام نہاد ایڈہاک کمیٹی کے بننے اور کےیوجےکی منتخب مجلس عاملہ کو معطل کرنےکے پروپیگنڈہ شروع ہوتےہی کےیوجےکی مجلس عاملہ نے اس غیرقانونی عمل کومستردکردیاتھااور پی ایف یوجےسے واٹس ایپ پر پھیلائی جانےوالی اس پوسٹ کی وضاحت مانگی تھی لیکن پی ایف یوجےنے آج تک اس کی وضاحت کی اور نہ ہی کےیوجےکےصدریاسیکرٹری کومعطلی کاکوئی خط آج تک نہیں ملاجس کاغلغلہ واٹس ایپ گروپس میں مچایاگیا۔کےیوجےکی منتخب مجلس عاملہ نےاعلان کیاہےکہ مستردشدہ اور تقسیم در تقسیم کےذمےداروں کو مسلط کرنےکی ہر کوشش کوناکام بنایاجائے گا۔مجلس عاملہ نےکراچی یونین آف جرنلسٹس کےممبران سے درخواست کی ہےکہ وہ کسی قسم کےپروپیگنڈہ کاشکار نہ ہواور نہ ہی نان نہاد ایڈہاک کمیٹی اور انکےپروردہ لوگوں کی دھمکیوں میں آئیں۔ مجلس عاملہ نے ممبران سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی غیرقانونی اور غیرآئینی عمل کاحصہ نہ بنیں۔مجلس عملہ کاکہناہےکہ کےیوجے الیکشن منتخب باڈی کےذریعےفروری 2023میں بننے والی الیکشن کمیٹی ہی کروائے گی۔اور یہ الیکشن اسی ووٹرلسٹ کےمطابق ہونگے جوووٹرلسٹ کےیوجےنے ستمبر2023کوپی ایف یوجےکو ارسال کی تھی۔۔