مرحوم نثار عثمانی اور سی آر شمسی پی ایف یو جے ایسے ہیروز ہیں جن کی جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ،راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام آزادی صحافت کے ہیروز پی ایف یو جے کے سابق صدر نثار عثمانی اور پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل سی آر شمسی کی یاد میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے انہیں خراج عقیدت پیش کیااور کہا کہ نثار عثمانی اور سی آر شمسی نے اپنی پوری زندگی ورکرز کے حقوق اور آزادی صحافت کے لیے وقف کی ،مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اپنے قائدین کی جد و جہد کو جاری رکھیں گے اور ورکرز کے حقوق ،آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ،سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ناصر زیدی ،فوزیہ شاہد سابق وفاقی وزیر جے سالک،آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی ،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک ،نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا ،فنانس نیئر علی سابق صدرو آر آئی یو جے مبارک زیب خان ،علی رضا علوی ،عامر سجاد سید ،چوہدری شاہد اجمل ،کاشان اکمل ،سہیل ملک ،خالد مجید ،مائرہ عمران ،لقمان شاہ سعد عمر شمسی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا، افضل بٹ نے کہا کہ جو شمع نثار عثمانی اور سی آر شمسی نے روشن کی ہے ہم بھی اس کو روشن رکھیں گے ،سی آر شمسی اور نثار عثمانی پی ایف یو جے کا فخر ہیں ۔
نثار عثمانی کی یاد میں تقریب کا انعقاد۔۔
Facebook Comments