Nisar Lehri Murder Balochistan Pakistan Journalist

بلوچستان میں ایک اور صحافی قتل۔۔

بلوچستان کے شہر مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی نثار لہڑی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی گِل کند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی نثار لہڑی شہید ہوگئے۔ مقتول نیوز ایجنسی کے نمائندہ اور مستونگ پریس کلب کے عہدیدار تھے۔ صحافیوں نے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی کو زمینی تنازع پر قتل کیاگیا۔ یاد رہےگزشتہ ماہ مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر ذاکر علی بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔ مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا، تاہم دوران علاج وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں