hazara culture day par hazara community ko mubarkbaad

نثار لہڑی کےقاتل گرفتار کئے جائیں، کے یوجے۔۔

کراچی یونین آف جرنلٹس کے صدر طاہر حسن خان اور جنرل سیکرٹری سردار لیاقت کشمیری نے سراوان پریس کلب مستونگ کے پریس سیکرٹری اور سینیئر صحافی نثار لہڑی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔ یہاں جاری ایک مذمتی بیان میں کے یوجے کے صدر، سیکرٹری اور مجلس عاملہ نے مستونگ کے سینئر صحافی کے قتل کو شعبہ صحافت کے لئے ایک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نثار احمد  کی شہادت کا سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا، وہ ایک نڈر اور بےباک صحافی تھے جنکی شہادت سے مستونگ سمیت بلوچستان بھر کی صحافت میں جو خلاء پیدا ہوا وہ مدتوں پر نہیں ہوگا۔ ان کی صحافتی و سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ پاک شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔کے یوجے نےوزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور آئی جی بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید نثارلہڑی  کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں