نائنٹی ٹو نیوز کی انتظامیہ نے کراچی اور اسلام آباد کے اسٹیشن بند کرکے تمام اسٹاف کو فارغ کردیا۔۔ پپو کے مطابق فارغ کئے گئے لوگوں میں صحافی، فوٹوگرافرز، نیوزڈیسک ،رپورٹرز اور دیگر عملہ شامل ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ نکالے گئے افراد کی تعداد چھیاسٹھ بنتی ہے جنہیں تین ، ماہ کی تنخواہوں کے ساتھ فارغ کیاگیا ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ اخبار اب لاہور سینٹر سے بنایاجائے گا۔۔ پپو نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر کراچی اور اسلام آباد کے اخبار لاہور میں تیارہوں گے تو کیا اس کامطلب یہ لیا جائے گا کہ یہ الگ اسٹیشن ہیں اور ان کے لئے سرکار سے الگ اشتہارات مانگے جائیں گے؟؟ پپو نے مزید بتایا ہے کہ نائنٹی ٹو اخبار کی انتظامیہ نے کچھ عرصہ پہلے ملتان سمیت کئی اسٹیشن بند کئے تھے اب گزشتہ روز یہ تازہ باریک واردات ڈالی ہے۔ پپو کےمطابق نائنٹی ٹونیوزاخبار انتظامیہ نے اپنے پرنٹنگ پریس بھی آؤٹ سورس کردیئے ہیں۔۔ پپو نے نائنٹی ٹو اخبارکے مالکان سے سوال کیا ہے کہ اگر ادارے کو مالی بحران کا سامنا ہے تو وہ اس صنعت کو خیرباد کہہ دیں۔ ایک عر صہ سے ایک سازش جاری ہے ملازمین کو نکال کر ہید آفس میں ایک سینٹرل ڈیسک قائم کردی جاتی ہے اس بعد تمام اسٹیشن کے اخبارا ت ایک آدمی کاپی پیسٹ کرکے بنا دیتا ہے۔ صحافتی اقدار کو پس پشت ڈال کرحکومتی مراعات، نجی اداروں کے اشتہارات اور کمائی کا دھندا کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے ،اگر اخبار مالکان کو یہ صنعت بوجھ لگ رہی ہے تو یہ فورا اس بوجھ کو اپنے نا تواں کندھوں سے اتار دیں اور دوسرے کاروباروں پر توجہ دیں۔۔
نائنٹی ٹواخبار کے کراچی،اسلام آباد اسٹیشن بند،تمام اسٹاف فارغ۔۔۔
Facebook Comments