nijji housing society ki coverage karne wale 2 sahafi giraftar

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی کوریج کرنے والے 2 صحافی گرفتار۔۔

لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدرافضال طالب ، نائب صدر صائمہ نواز ، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے احتجاجی جلوس کی کوریج کےدوران سینئرصحافی ولاہورپریس کلب کے ممبران تنویر سندھواور ظہیر عباس کو پولیس کی جانب سے مظاہرے کی کوریج سے روکنے اور بلاجواز گرفتارکرکے تھانہ میں حبس بے جامیں رکھنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ ایکسپوسنٹرجوہرٹاؤن میںنجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف احتجاج کی کوریج کے دوران اچانک پولیس نے دھاوابول دیا اور احتجاج کی کوریج کرنے والے فوٹوجرنلسٹس کو کوریج سے روک دیا ، دھکے مارے اور انھیں اٹھاکرتھانہ میں بند کردیا۔ صدر ارشد انصاری نے واقعہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی جانب سے ایساطرزعمل افسوسناک اور قوانین کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے ۔ انھوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کا ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لیکرصحافیوں کو فی الفورچھوڑا جائے اور اس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں