کراچی پریس کلب کے اراکان اور ان کے اہلخانہ کے علاج ومعالجے کے حوالے سے کراچی پریس کلب اور ڈی ماڈرن اسپتال کے درمیان معاہدہ طے پاگیاہے۔جس کے مطابق دی ماڈرن اسپتال میں اراکین پریس کلب اور ان کے اہل خانہ کے علاج ومعالجے،طبی ٹیسٹوں اور او پی ڈی میں چیک اپ پر فیس میں 30 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی۔ باہمی مفاہمتی یادداشت کی تقریب پیر کو کراچی پریس کلب میں منعقد کی گئی، تقریب میں پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد ،ماڈرن اسپتال کے ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر سہیل احمد عباسی، میڈیا منیجر محمد، سابق سیکریٹری مقصود یوسی، صدر کے یو جے دستور حامد الرحمن ، جوائنٹ سیکریٹری حماد حسین ،اراکین گورننگ باڈی شازیہ حسن، مونا صدیقی، شعیب احمد، نور محمد کلہوڑو ، شمس کیریو۔ رانا جاوید، سیکریٹری ہیلتھ کمیٹی طفیل احمد،انفارمیشن سیکرٹری عبدالرحمن،سینئیر صحافی عابد حسین،نصیر احمد،ابوالحسن اورایم ایس سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد ڈاکٹر پیر شاہ جیلانی بھی موجود تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرکراچی پریس کلب سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے کہا ہم اپنے اراکین کی فلاح وبہبود خصوصاً میڈیکل کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے دی ماڈرن اسپتال کی جانب سے دی جانے والی خصوصی رعائت پر اسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دی ماڈرن اسپتال کے ڈائیریکٹر آپریشن ڈاکٹر سہیل احمد عباسی نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے پاکستان کے تاریخی پریس کلب سے وابستہ صحافیوں اور انکے اہل خانہ کی خدمت کے لئے ہمیں بھی موقع مل رہا ہے، دی ماڈرن اسپتال عرصہ دراز سے سندھ کے دیگر اضلاع میں تمام طبی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کررہا ہے،ہم کراچی پریس کلب کے اراکین اور انکے اہل خانہ کی سہولت کے لئے فری میڈیکل کیمپ اور بیماریوں سے آگاہی کے سیمنار بھی منعقد کریں گے، تقریب سے سابق سیکریٹری کراچی پریس کلب مقصود یوسفی ، سیکریٹری ہیلتھ کمیٹی طفیل احمد اور محمد علی نے بھی خطاب کیا، تقریب کے اختتام پر سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد اور ڈائیریکٹر آپریشن دی ماڈرن اسپتال ڈاکٹر سہیل احمد عباسی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے#