niji tv par 2 khawateen anchors mein zomani jumlo ka tabadla

نجی ٹی وی پر 2 خواتین اینکرز میں ذومعنی جملوں کا تبادلہ۔۔

ٹی وی شو کے ایک سیگمنٹ میں ذو معنوں جملوں کا استعمال کرنے پر میزبان متھیرا اور اداکارہ وینا ملک کو تنقید کا سامنا ہے جب کہ سوشل میڈیا صارفین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے شو پر پابندی کا مطالبہ بھی کرتے دکھائی دیے۔اداکارہ وینا ملک حال ہی میں متھیرا کے شو میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے ذاتی زندگی سمیت شوبز کیریئر پر بھی کھل کر بات کی تھی۔اسی پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں دونوں اداکاراؤں نے کھیل کے دوران ذو معنی جملوں کا استعمال کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔سیگمنٹ کے دوران متھیرا نے وینا ملک کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر انہیں کچھ ہنٹس دیے اور پوچھا کہ جس چیز سے متعلق ہنٹس دیے جا رہے ہیں، وہ کیا چیز ہے؟وینا ملک کی آنکھوں پر پٹی ہونے کے بعد متھیرا نے انہیں ذو معنی جملوں پر مشتمل ہنٹس دیے اور اداکارہ بھی جواب میں ذو معنی جملوں کا استعمال کرتی دکھائی دیں۔اگرچہ دونوں نے پروگرام کے دوران ’ٹارچ‘ سے متعلق گفتگو کی، تاہم وہ ’بوجھو تو جانیں‘ سلسلے میں ذو معنی جملوں کا استعمال کرتی دکھائی دیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔سوشل میڈیا صارفین نے دونوں اداکاراؤں کی ذو معنی گفتو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے نہ صرف انہیں تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ پیمرا کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا۔جہاں سوشل میڈیا صارفین نے دونوں اداکاراؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ ذو معنی جملوں پر مبنی گفتگو قومی ٹیلی وژن پر اسلامی ملک میں نشر کی جا رہی ہے اور سب خاموش ہیں۔بعض افراد نے سوال کیا کہ ایسا مواد ٹک ٹاک اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تو کسی حد تک ٹھیک لگتا ہے لیکن ٹیلی وژن پر کیوں؟ کوئی پوچھنے والا ہے؟

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں